Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کی القرض الحسن ایسوسی ایشن حزب اللہ کو فنڈز فراہم کر رہی ہے: سعودی عرب

 ریاستی سلامتی کے ادارے نے القرض الحسن ایسوسی ایشن کو دہشت گرد قرار دیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے القرض الحسن ایسوسی ایشن کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن کا صدر دفتر لبنان میں ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ یہ فیصلہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بنا پر کیا گیا ہے- القرض الحسن ایسوسی ایشن حزب اللہ کے مالیاتی امور چلا رہی ہے،اسے فنڈ فراہم کررہی ہے اور اس کی عسکری سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کررہی ہے‘۔ 
بیان میں سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار  کیا ہے کہ ’وہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کی تمام دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مخالفت کرتا رہے گا‘۔
ریاستی سلامتی کے ادارے کے بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب نے دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے جرائم کے انسداد کے قانون کے تحت طے کیا ہے کہ مملکت میں القرض الحسن ایسوسی ایشن کے تمام اثاثے منجمد کردیے جائیں۔ ایسوسی ایشن کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ ہر طرح کا لین دین ممنوعہ قرار دیا جائے۔ کسی بھی مالیاتی و پیشہ ورانہ اورغیرمالیاتی اداروں اور افراد کو اس کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ القرض الحسن کے ساتھ کسی قسم کا معاملہ کریں‘۔
’القرض الحسن ایسوسی ایشن یا اس کے ذمہ داران سے جس کا بھی تعلق ثابت ہوگیا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی‘۔ 

شیئر: