Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی ارجنٹینا کے ہم منصب اور افریقی یونین کمشنری کے سربراہ سے ملاقات

جی 20 کانفرنس کے ایجنڈے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو روم میں افریقی یونین کمشنری کے سربراہ موسی فقی محمد اور ارجنٹینا کے وزیرخارجہ سنتیاگو اینڈرسیس کیویرو سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور افریقی اتحاد تنظیم کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ 
فریقین نے جی 20  سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر موجود نمایاں موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائدار ترقی کے فروغ کے چیلنج خاص طور پر زیر بحث آئے۔

فریقین نے تعلقت کو فروغ  دینے کے  طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے ارجنٹینا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقت اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ  دینے کے  طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
فریقین نے جی 20  سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر موجود نمایاں امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر اٹلی میں متعین سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ 

شیئر: