پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری بحث نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اقبال آفریدی کا بیٹا بلیو پاسپورٹ پر یورپ گیا اور بعد ازاں اٹلی میں اسائلم ڈکلیئر کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب میں پی ٹی آئی ’مفلوج‘: قیادت کا بحران یا حکومتی دباؤ؟Node ID: 892247
طلال چوہدری کے مطابق یہ معلومات سفارتی ذرائع سے پاکستان تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیو اور ڈپلومیٹک پاسپورٹس کے مبینہ غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے ان کے اجرا کو محدود کیا ہے اور اب صرف ضرورت کے تحت ہی ایسے پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے بچوں نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ پر یورپ گئے وہاں سے اٹلی کا کر اسالم اپلائی کر لیا وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا انکشاف pic.twitter.com/njUynnS8Qe
— ijaz cheema (@chemajournalist) May 13, 2026
وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ دیگر ممالک پاکستان سے بلیو پاسپورٹس کی تعداد اور ان کے استعمال سے متعلق سوالات اٹھاتے ہیں، جبکہ اسی وجہ سے بعض ممالک پاکستان کے ساتھ ویزا سہولتوں سے متعلق معاہدوں میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب، اقبال آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا دفاع کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے، جبکہ لوگ دباؤ اور خوف کے ماحول کا سامنا کر رہے ہیں۔
On losing young Son now living as an asylum seeker in Italy, @PTIofficial MNA @IqbalAfridiPTI appeals nation for granting sympathy. pic.twitter.com/A0bDDzPc4g
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) May 13, 2026










