Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2026: اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا پروگرام کیا ہے؟

ہلال احمر کے اہلکار بھی عازمین حج کی خدمت کے لیے متحرک ہوتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
2019 میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا جسے ’خدمت ضیوف الرحمان‘ پروگرام کا عنوان دیا گیا۔
ایوان شاہی سے پروگرام کا اعلان ہوتے ہی اس پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ منظم و جامع طریقے سے اہداف مقرر کرتے ہوئے عمل درآمد کیا جائے۔
پروگرام  پر عمل کے لیے متعدد سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں کے اعلٰی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگز ہوئیں تاکہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے ذمہ داریوں کی تقسیم اور امور کا تعین کیا جائے۔
پروگرام کے مقاصد و اہداف
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ’اللہ کے مہمانوں کی خدمت‘ اس کے تحت متعلقہ کمیٹی نے ان تمام امور کا احاطہ کیا جو عازمین حج سے متعلق تھے۔

ضیوف الرحمان پروگرام میں تمام سرکاری ادارے فعال کردار ادا کرتے ہیں (فوٹو: ایکس)

پروگرام پر عمل درآمد عازمین حج کے مملکت آمد کے ساتھ ہی شروع ہوتا ہے اور ان کی واپسی تک جاری رہتا۔ پروگرام کے بنیادی اہداف میں عازمین کو مملکت میں جملہ سہولتیں فراہم کرنا ہیں جن میں ویزے کے اجرا سے لے کر ان کی مملکت آمد، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے علاوہ حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ میں انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
اگر بات مختصر کریں تو خدمت ضیوف الرحمان پروگرام کو یہ کہا جاسکتا ہے کہ تمام وہ امور جو عازمین حج سے متعلق ہوں انہیں بہتر طریقے سے انجام دینے اور عازمین کو ہر ممکن راحت و آرام فراہم کرنے کے لیے ہرممکن کا کیا جائے، اس حوالے سے وہ تمام سرکاری ادارے جو امورِ حجاج سے متعلق ہیں وہ اس پروگرام میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

شیئر: