Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2 ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ابتدائی ہفتوں میں 10 لاکھ سے زیادہ شائقین ریاض سیزن میں پہنچے (فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی محکمہ تفریحات کے  سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن 2021 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا- 
ریاض سیزن نے سب سے بڑے  تفریحاتی ایونٹ کے طور پر تمام ریکارڈ توڑ دیے- 
العربیہ  نیٹ کے مطابق محکمہ تفریحا تکے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’جس طرح گزشتہ ریاض سیزن ون  نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنایا تھا اسی طرح سیزن ٹو نے بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  میں اپنا نام بنا لیاہے - 

گزشتہ برس بھی ریاض سیزن کو گنیز بک میں شامل کیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)

ریاض سیزن کے پروگرام دنیا بھر کے لوگوں اور سیاحوں کو چکا چوند کیے ہوئے ہیں- ابتدائی ہفتوں کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ شائقین ریاض سیزن دیکھنے کے لیے پہنچ چکے ہیں- 
یاد رہے کہ اس سال ریاض سیزن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کا سہرا Avalanche کے سر جاتا ہے- اس کی لمبائی 22.136 میٹر تک پہنچ گئی ہے- 2019 کے ریاض سیزن نے اس حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سارے ریکارڈ توڑ دیے تھے- 

شیئر: