Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند پر چلانے کیلئے چھوٹی موٹر بائیک تیار

 
واشنگٹن..... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے چاند پر چلانے کیلئے چھوٹی موٹر بائیک تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ یہاں یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے کی طرف سے چاند پر چلنا پھر نا آسان بنانے کیلئے جو کوششیں عرصہ سے جاری تھیں وہ اب کامیابی سے ہمکنار ہوتی نظر آرہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چاند پر چلانے کیلئے چھوٹی موٹر بائیک تیار کی جارہی ہے اور اسکے کئی نمونے بن بھی چکے ہیں جن کی ٹیسٹ ڈرائیو بھی شروع ہوچکی ہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے عام طور پر بازار میں دستیاب ہونڈا سی ٹی نائنٹی نامی موٹر بائیک کی بنیاد پر کام شروع کیا گیا تھا جس میں ناسا نے پہلی بار یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی تھی کہ کیا چاند پر چلائی جانے والی موٹر بائیکس کو خلائی گرم و سرد ماحول سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی خلائی جامہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس منصوبے پر ان انجینیئروں نے کام شروع کیا تھا اور اسکے لئے اپولو کے تیار کردہ سوٹس کو استعمال کیا گیا تھا۔ اپولو کے نیٹ ورک بک اپولو میں جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق حتمی نتیجے تک پہنچنے کیلئے کئی مشن شروع کئے گئے اور ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع اور گاڑیوں سے مدد لی گئی اور چاند کی سطح کا تجزیہ کیا گیا ۔ اسکے بعد ناسا نے اپنے طور پر منی بائیک منصوبے پر کام شروع کردیا اور یہ دیکھنے کی کوشش کی صفر قوت ثقل قسم کی پروازوں کو بھی آزمایا گیا اور پھر وہ بیٹری استعمال کی گئی جو بوئنگ اور جنرل موٹرز والے استعمال کرتے ہیں۔

شیئر: