Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میلے کے پلے ایریا میں تین سالہ بچے کی ہلاکت کی تحقیقات

بچہ اپنے والدین اور بھائی کے ہمراہ میلے میں آیا تھا۔( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں پولیس نے تبوک میلے کے پلے ایریا میں تین سالہ بچے کی ہلاکت کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغازکیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق تین سالہ ابراہیم البلوی اپنے والدین اور بھائی کے ہمراہ میلے میں آیا تھا۔
انتظامیہ نے بچے کی والدہ کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے پر اندر جانے سے روک دیا جبکہ بچہ اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ اندر چلا گیا۔

بچہ ٹرین سے گر کر اس کے پہیوں میں پھنس کر شدید زخمی ہوگیا(فوٹو العربیہ)

ابراہیم البلوی کے چچا نے بتایا کہ ’بچہ پلے ایریا میں گیا جہاں بچوں کی ٹرین میں سوار ہوا، آپریٹ کرنے والے موجود تھے تاہم کچھ دیر بعد بچہ ٹرین سے گر کر اس کے پہیوں میں پھنس کر شدید زخمی ہوگیا اوراس کے سر سے خون بہنے لگ‘ا۔
’تبوک میلے میں ایمبولینس اورنہ ابتدائی طبی امداد کا سامان موجود تھا۔ فوری طور پر بچے کو نجی گاڑی سے ہسپتال لے جایا گیا مگر بچہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔‘ 
پولیس کا کہنا ہے کہ’ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک بچے کی نعش گھر والوں کے حوالے  نہیں کی جائے گی‘۔
بچے کے والد علی البلوی نے کہا کہ القادسیہ پولیس سٹیشن واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے اور ہمیں اس کے نتائج کا انتظار ہے۔

شیئر: