Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فرانس میں ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت

سعودی وزیر ثقافت نے پیر کو فرانس کی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے پیر کو پیرس میں فرانس کی وزیر ثقافت ڈاکٹر روزلین بیچلو سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ بدر بن فرحان یونیسکو کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے مختلف شعبوں خصوصا ثقافت کے شعبے میں فرانس اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط سٹراٹیجک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

شہزادہ بدر بن فرحان یونیسکو کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے فرانس کی وزیر ثقافت کو2021 سے 2025 تک یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کےعہدے کا دوبارہ امیدوار بننے پر مبارکباد بھی دی۔
سعودی اور فرانسیسی وزرائے ثقافت نے متعدد شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے قدیم ورثے، جدہ کے تاریخی علاقے اور ثقافت کے کئی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امور زیر بحث آئے۔
دونوں ملکوں کے وزرا نے ثقافتی تبادلہ جات اور تعاون کے حوالے سے شراکت میپ جلد ازجلد تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس موقع پر نائب وزیر ثقافت حامد فایز، ثقافتی امور و بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ اعلی راکان الطوق، سیکریٹری ثقافت انجینیئر فہد الکنعان، مشیر سفارتی امور ڈاکٹر عبداللہ الاحمری بھی موجود تھے۔

شیئر: