Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

مشقوں کو ’یکساں انجام ون‘ کا نام دیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بری فوجی مشقیں کریں گے جو تین ہفتے جاری رہیں گی۔
سعودی بری افواج کے دستے مشقوں میں شرکت کے لیے منگل کو ابوظبی پہنچ گئے۔ مشقوں کو ’یکساں انجام ون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 

مشترکہ مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اماراتی بری فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان عسکری دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا، تجربات کا تبادلہ اور فریقین کے درمیان عسکری امور سے متعلق معلومات کو وسیع کرنا ہے۔
دونوں ملک مشترکہ ٹریننگ پروگرام اور سکیمیں تیار کیے ہوئے ہیں،فوجی مشقیں انہی کا حصہ ہیں۔

شیئر: