کورونا ہفتہ وار اپ ڈیٹ، وزارت صحت کی پریس کانفرنس
اتوار 14 نومبر 2021 10:41
’عام افراد بھی ٹوئٹر پر دیئے گئے ہیش ٹیگ کے ذریعہ مقررین سے سوالات کر سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں کورونا اپ ڈیٹ کے لیے اتواار کو ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس بریفنگ میں وزارت ہیومن ریسورسز کے ترجمان سعد عبد اللہ آل حماد خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
وہ نجی شعبے میں احتیاطی تدابیر اور عملے کی ویکسینیشن کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
اسی طرح وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی صورت حال، تازہ ترین اعداد وشمار اور ویکسین کے علاوہ صحت خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’صحافیوں کے علاوہ عام افراد بھی ٹوئٹر پر دیئے گئے خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ مقررین سے سوالات کر سکتے ہیں‘۔