Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کے اجازت نامے، ترسیلات زر، ویمن فٹبال لیگ اور لڑاکا طیاروں سے استقبال سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں شہریت کی خبر سن کر خوشی کے آنسو، بسطہ مارکیٹ اور لڑاکا طیاروں سے استقبال سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
سعودی ویمن فٹبال لیگ کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان

سعودی فٹبال فیڈریشن نے چار سالہ تیاریوں کے بعد ویمن فٹبال لیگ کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ریاض میں بسطہ مارکیٹ کا آغاز 

ریاض میونسپلٹی کے تحت بسطہ مارکیٹ کا آغاز کیا گیا ۔ مارکیٹ رات دس بجے تک جاری رہتی ہے ۔    
سینیٹائزنگ اور صفائی کےلیے چار ہزار کارکنان 

حرم شریف کی سینیٹائزنگ اور صفائی کےلیے 4 ہزار کارکنان تعینات ہیں ۔ سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ ہر روز مسجد الحرام کی دس بار سینیٹائزنگ اور صفائی کرا رہی ہے تاکہ زائرین صحت مسائل سے محفوظ رہیں 
بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامے کیسے حاصل کریں؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے تعاون سے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ کیا ہے۔
 العقیر ساحلی علاقے میں سہولیات 

الاحسا میونسپلٹی نے العقیر ساحلی علاقے میں رہائشیوں کےلیے مختلف سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں ۔  
 لڑاکا طیاروں بی 1 کے استقبال کےلیے اڑان 

سعودی و امریکہ فضائیہ کے طیاروں نے دو امریکی لڑاکا طیاروں بی 1 کے استقبال کےلیے اس کے ساتھ اڑان بھری ہے ۔  
 حائل میں کارپیٹنگ کا آغاز 

حائل ریجن میونسپلٹی نے شاہراہ محمد بن سعود کی کارپیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔  
 قصیم میں گارے سے بنے مکان بنانے کا تربیتی پروگرام 

قصیم قومی ورثہ اتھارٹی  نے عنیزہ کمشنری میں چکنی مٹی اور گارے سے مکان بنانے کی تربیت کا پروگرام شروع کردیا- 
 بیرون ملک پاکستانیوں کی ڈھائی ارب ڈالر کی ترسیلات زر، سعودی عرب سرفہرست

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2021  کے پہلے چار ماہ میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے زیادہ 2.7 ارب ڈالر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھجوائے، دو ارب ڈالر متحدہ عرب امارات سے، 1.5 ارب ڈالر برطانیہ سے جبکہ 1.1 ارب ڈالر ترسیلات امریکہ سے بھجوائی گئی ہیں۔
’سعودی شہریت کی خبر سن کر گھر والے خوشی سے رونے لگے‘

غلاف کعبہ کے خطاط مختارعالم نے سعودی شہریت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ انہیں بچپن سے ہی خوش نویسی کا شوق تھا۔ غلاف کعبہ کے خطاط ہونے کا اعزاز حاصل کرنا ایک خواب تھا۔‘ 
پارکوں اور سبزہ زاروں کا معاہدہ 

الجوف ریجن کے کمشنر انجینئر عاطف الشرعان نے سکاکا شہر میں23 ملین ریال لاگت سے تیار ہونے والے پارکوں اور سبزہ زاروں کا معاہدہ کر لیا ہے ۔  
 

شیئر: