Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں بہن نے چھوٹے بھائی کو بندروں کے حملے سے بچا لیا

بندر محلے میں گھروں کے آس پاس گھومتے رہتے ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں باحہ ریجن کی کمشنری المخواۃ میں بندروں نے تین سالہ بچے پر حملہ کردیا تاہم  بہن نے انپے بھائی کو بچالیا۔
اخبار 24 کے مطابق بچوں کے والد نایف الزہرانی نے بتایا کہ یہ واقعہ العزیزیہ محلے میں پیش آیا جو پہلے الرونہ محلے کے نام سے معروف تھا۔ تین سالہ وسیم اپنی دس سالہ بہن کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تھا کہ اچانک بندروں نےحملہ کردیا۔ 
ایک بندر نے بچے کو کاٹ لیا تاہم بہن نے ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو بچایا اور پڑوسی کی مدد سے اسے ہسپتال میں علاج کے لیے داخل  کرادیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔
نایف الزہرانی نے بتایا کہ بندر محلے میں گھروں کے آس پاس گھومتے رہتے ہیں۔ بلدیاتی کونسل سے کئی بار شکایت کی گئی تاہم بلدیہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ جنگلی حیاتیات کے قومی مرکزکا ہے۔
الزہرانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر سے فاصلے پر ملازمت کرتا ہے اسے یہ خوف لگا رہتا ہے کہ کہیں بندر اس کے بچوں کو نقصان نہ پہنچا دیں۔ 
 متعلقہ حکام سے درخواست  ہے کہ بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق خطرات کم کیے جا ئیں۔

شیئر: