Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائنل میسی 4 میچوں کی پابندی

 زیورخ.... ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لائنل میسی کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے میچ میں اسسٹنٹ ریفری کے ساتھ الجھنے اور اس کی توہین پر 4 میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ لائنل میسی گزشتہ جمعرات کو چلی کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے میچ میں اس وقت اسسٹنٹ ریفری ایمرسن آگسٹو کے ساتھ الجھ پڑے جب میچ ختم ہوگیا تھا۔ اس دوران میسی نے ایسے الفاظ استعمال کئے جو براہ راست فٹبال آفیشل کی توہین قرار دیئے گئے اسی پاداش میں اب وہ ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے اگلے چار میچوں سے باہر ہوگئے ۔ فیفا نے ان پر 10 ہزار سوئس فرانک جرمانہ بھی کردیا ۔ فیفا کی انضباطی کمیٹی کے مطابق اس پابندی کا اطلاق بولیویا کیخلاف منگل کو ہونےو الے میچ سے ہوگا۔ ارجنٹائن نے یہ میچ 1-0 سے جیت لیا تھا اور یہ گول بھی میسی نے ہی اسکور کیاتھا۔ لائنل میسی منہ پھٹ فٹبالر کے طور پر خصوصی شہرت رکھتے ہیںاس سے پہلے بھی مختلف تنازعات میں الجھتے رہے ہیں۔ ارجنٹائن کی ٹیم اس وقت ساوتھ امریکن کوالیفائنگ راونڈ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ خطے کی 4 ٹاپ ٹیمیں روس میں ہونےو الے ورلڈ کپ میں کھیلنے کی حقدار ہونگی۔ 

 

شیئر: