Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام: اورسیز پاکستانیوں کو کیا مراعات ملیں گے؟

پروگرام کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان آج جمعرات کو کریں گے۔ (فوٹو: اے پی پی)
حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام  شروع کرنے جارہی ہے۔
پروگرام کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان آج جمعرات کو کریں گے۔
وزیر اعظم آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے ویژن کے تحت سٹیٹ بنک سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا اجرا کرنے جا رہا ہے۔
پروگرام کے تحت اسٹیٹ بنک کے تفویض کردہ ذرائع سے بھیجی جانے والی  ترسیلاتِ رز کے عوض سمندر پار پاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس حاصل ہوں گے جن کے ذریعے وہ سرکاری اداروں سے دی جانے والی خدمات کا مفت استعمال کر سکیں گے۔
اس مقصد کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا اجرا بھی کیا جا رہا ہے جس کے تحت سمندر پار پاکستانی اپنے ریوارڈ پوائنٹس کے عوض نہ صرف سرکاری اداروں کی خدمات حاصل کر سکیں گے بلکہ اس سے اسفادہ حاصل کرنے کے لیے اپنے علاوہ ایک بینیفشری کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں جس کو یہ ریوارڈ پوائنٹس منتقل ہو سکتے ہیں۔

شیئر: