Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کی اجازت دے دی گئی

صرف طواف کرنے والوں کے لیے بالائی منزل مخصوص کی گئی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے صرف طواف کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ نے جمعرات کی شب ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کعبہ شریف کا طواف کرنے والوں کے لیے حرم شریف کی بالائی منزل کو مخصوص کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وہ افراد جو صرف طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنا چاہئیں وہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کرسکیں گے۔
اس ضمن میں ادارہ امور حرمین شریفین کا مزید کہنا ہے کہ طواف بیت اللہ کی غرض سے آنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ پر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہےـ
مسجد الحرام کی بالائی مسجد سے طواف کے لیے وقت مقرر کیا گیا ہے جس کے مطابق نصف شب کے بعد سے سحر کے 3 بجے تک جبکہ صبح 9 سے 10 بجے اور صبح سات سے ایک تک کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں ـ
واضح رہے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت صرف عمرہ ادا کرنے والوں کو حرم شریف آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بعد ازاں نماز باجماعت کےلیے اعتمرنا اور توکلنا پر پرمٹ کے حصول کے لیے سہولت مہیا کی گئی، اب انتظامیہ کی جانب سے صرف طواف کرنے والوں کو بھی اجازت دے دی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر: