Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طواف کی دو رکعت نماز کا انتظام  زمینی منزل میں

زائرین کی مسجد الحرام آمد منظم طریقے سے ہو رہی ہے۔(فوٹو اخبار 24)
 سعودی حج وعمرہ سیکیورٹی فورس کے کمانڈرعطیہ بن حامد الغامدی نے بتایا ہے کہ طواف کی دو رکعت ادا کرنے کا انتظام صحن حرم کے بجائے زمینی منزل میں کر دیا گیا ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ طواف کرنے والوں کی سہولت کی خاطر کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت عمرہ زائرین طواف کرتے ہوئے سماجی فاصلہ بر قرار رکھ سکیں گے اور طواف کی رکعت ادا کرنے والے بھی زحمت سے بچ جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ عمرہ پروگرام کی بحالی کے تیسرے مرحلے میں زائرین کی مسجد الحرام آمد منظم طریقے سے ہو رہی ہے۔ اعلی حکام کی ہدایت ہے کہ عمرہ زائرین کو اژدحام سے بچایا اور حفاظتی تدابیر کا پابند بنایا جائے‘۔

شیئر: