السعودیہ کی پروازوں پر انٹرنیٹ فری
جدہ ...سعودی عریبین ایئرلائنز نے امریکہ اور برطانیہ جانے والی پروازو ںپر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی۔ ہر مسافر کو 20میگا بائٹ مفت دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں فلیش میموری پر نجی فائلیں لوڈ کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔ السعودیہ نے یہ سہولتیں برطانیہ اور امریکہ کے حکام کی جانب سے الیکٹرانک آلات ہمراہ لیجانے کے حوالے سے مسافروں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ذہنی بوجھ ہلکا کرنے کیلئے جاری کی ہیں۔ السعودیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان الطیب نے بتایا کہ السعودیہ کے مسافر ہماری پروازوں پر 1500 گھنٹوںسے زیادہ کے تفریحی موضوعات سے لطف اٹھاسکیں گے۔