Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ارادے کا خیر مقدم

عالمی برادری دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ  نے آسٹریلیا کی جانب سے حزب اللہ  کے سیاسی وعسکری ونگ کو دہشتگرد قرار دینے کے ارادے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں وزارت خارجہ نے اسٹریلوی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کو عالمی امن و سلامتی کے لیے مثبت اقدام قرار دیا۔ 
بیان میں عالمی برادری پر زوردیا گیا کہ’ وہ دنیا بھرمیں دہشتگردی اور دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرے‘۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کا فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شیئر: