Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کتنے دن قیام کر سکتے ہیں؟

18 برس سے کم عمر کے افراد کو عمرہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں، جو عمرہ ویزہ کی میعاد ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق عمرہ زائر کی عمر 18 برس اور اس سے زیادہ ہے جو لوگ 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں گے وہی عمرے پر آسکیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کو عمرہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ 
وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ جن ممالک سے عمرہ پر آنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں۔
بیان میں مزید لکھا تھا کہ جو لوگ دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں گے انہیں براہِ راست عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا ہو گی۔  

شیئر: