Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے حملوں میں مزید 60 حوثی ہلاک، صنعا میں بیلسٹک لانچنگ پیڈ تباہ

اہداف پر حملوں میں7 فو جی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر11 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ اہداف پر حملوں میں7 فو جی گاڑیاں تباہ اور 60 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
علاوہ ازیں الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کا بیلسڈک میزائل لانچنگ پیڈ اور ڈرون سمبل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک ویئرہاوس تباہ کردیا۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ’ آپریشن کے دوران شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔

شیئر: