ریاض .... فروری 2017ءکے دوران ترسیل زر میں 15فیصد کمی واقع ہوئی۔ جنوری میں بھی ترسیل زر کی رقم کم رہی تھی ۔سعودیوں کی جانب سے ترسیل زر میں 17فیصد کمی آئی۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ جنوری ، فروری 2017ءکے دوران تارکین کی جانب سے ترسیل زر میں 7اور 15فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تارکین نے فروری میں 10.77 ارب ریال بھیجے جبکہ جنوری میں 12.6ارب ریال بھیجے تھے۔