Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کی شب خوبصورت فلکیاتی منظر

دوربین کے بغیرخوبصورت فلکیاتی منظر دیکھا جاسکے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابوزاھرہ نے کہا ہے کہ 10 دسمبر2021  بروز جمعہ کو سعودی عرب سمیت عرب دنیا کے آسمان پر3 سیارے زہرہ ، زحل اور مشتری ایک لائن میں نظر آئیں گے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق ابوزاہرہ کا کہنا ہے کہ تینوں سیارے ، زہر ، زحل اور مشتری جنوب مغرب میں نظر آئیں گے ۔ تینوں کی چمک دمک قابل دید ہو گی۔
ہرشخص کسی دور بین کی مدد کے بغیر یہ منظر باسانی دیکھ سکے گا ۔ البتہ تینوں سیاروں میں سے زحل کی چمک ہلکی ہو گی جو مشتری اور زہرہ کے درمیان نظر آئے گا۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ چاند اور سیارے ایک دوسرے سے بہت قریب لگتے ہیں ، کرہ  ارض سے ہمارے زاویے نظر سے یہ بات درست ہے لیکن خلا میں ایک سیارے کا فاصلہ دوسرے سیارے سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔  
زہرہ افق سے قریبی ترین سیارہ ہو گا۔ زحل اس کے اوپر اور اس سے متصل ہو گاجبکہ  مشتری زحل کے اوپر نظر آئے گا۔  
ماہر فلکیات ابوزہرہ نے مزید بتایا کہ 10 دسمبر کی رات کے بعد بھی تینوں سیارے آنے والی راتوں میں تقریباً اسی جگہ ہوں گے جہاں جمعہ کی شام کو نظر آئیں گے ۔ البتہ چاند کا فاصلہ بڑھ جائے گا اور وہ مشرق کی طرف چلا جائے گا۔  

شیئر: