Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹھ سال میں مملکت کا پہلا بجٹ سرپلس، سٹاک مارکیٹ کے پاس ترقی کا موقع

2021 میں بجٹ کے اصل اعداد و شمار بھی صحت مند سٹاک مارکیٹ کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی کابینہ کے بیان کے مطابق آٹھ سال کے بجٹ خسارے کے بعد سعودی عرب نے 2022 کے لیے 24 ارب ڈالر کا متوقع بجٹ سرپلس رپورٹ کیا ہے، جبکہ جی ڈی پی کی نمو کا تخمینہ 7.5 فیصد لگایا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ایک ایسا موقع ہے جو سٹاک مارکیٹ کی بحالی کا آغاز ہو سکتا ہے۔
تداول کے اہم اور متوازی انڈیکس تاسی اور نومو نے گرین ٹیریٹری میں پری بجٹ سیشن کو بند کیا۔ جو بالترتیب 0.28 فیصد اور 1.66 فیصد بڑھ کر 10,969.06 پوائنٹس اور 23,986.86 پوائنٹس پر پہنچ گئے۔
الراجحي کیپٹل کے ہیڈ آف ریسرچ مازن السديری کے مطابق ’موجودہ بجٹ مضبوط میکرو انڈیکیٹرز دکھاتا ہے جو معاشی نمو اور مسلسل اصلاحات پر اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ یہ تمام سرمایہ کاروں کی پوزیشن کو برقرار رکھنے اور سٹاک مارکیٹ کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ضروری ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگلے سال معیشت کی نمو کو نان آئل سرگرمیوں میں چار  فیصد اضافے کا تعاون حاصل ہے اور یہ لیکویڈیٹی میں متوقع اضافے کے علاوہ سٹاک مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کا ایک اور محرک بھی ہے۔‘
اگلے سال کے لیے مملکت کے بجٹ کی تصویر غیر یقینی صورتحال کے درمیان سرمایہ کاروں کے جذبات پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا باعث بن سکتی ہے۔
2021 میں بجٹ کے اصل اعداد و شمار بھی صحت مند سٹاک مارکیٹ کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
2020 میں محصولات اور منافع میں کمی کے بعد بہت سی کمپنیوں کے منافع کمانے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اس سال بحالی دیکھنے میں آئی۔
مثبت کارکردگی نے معیشت میں اضافے اور قریبی مدت میں ممکنہ طور پر بہتر مالیاتی نتائج کی نشاندہی کی، اس لیے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی سطح میں بہتری آئی۔

شیئر: