Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک کا’ لوگو‘ جاری

عربی زبان سے متعلق ایک تجریدی نمائش بھی ہو گی (فوڈوِِ ڈوئٹر) 
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج نے مخصوص لوگو جاری کر دیا ۔ عربی زبان کے فروغ اورعالمی مکالمہ میں اس کی اہمیت نیز تہذیب و تمدن اورعلم و فکر کے ارتقا میں عربی کی اہمیت کا ترجمان ہے ۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج نے اپنے ’لوگو‘ کا تصورعربی رسم الخط کی روشن علامتوں سے لیا ہے۔
عربی زبان کے حروف قدیم زمانے سے رائج ہیں ۔ اکیڈمی کے لوگو میں مملکت کی شناخت کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ مملکت عرب دنیا کے قلب میں واقع ہے اور پوری دنیا میں میانہ روی کے کلچر کےفروغ کے حوالے سے اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔  
اکیڈمی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل ڈاکٹرعبداللہ الوشمی نے کہا کہ لوگو سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں اکیڈمی کے کردار کا پتہ دے رہا ہے۔ 

’لوگو‘ کا تصورعربی رسم الخط کی روشن علامتوں سے لیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

دوسری جانب سلطان بن عبدالعزیز السعود فاونڈیشن کل جمعہ کو عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر آن لائن پروگرام منعقد کرے گی ۔ یونیسکو ، وزارت ثقافت اور کنگ سلمان اکیڈمی تینوں اس پروگرام میں تعاون کریں گے۔  
عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر (عربی زبان اورتہذیب و تمدن کے ارتقا میں مسلسل شراکت ) کے عنوان سے مکالمہ ہو گا۔
اس موقع پر عربی زبان کے ماہرین سلطان بن عبدالعزیز فاونڈیشن کی ان خدمات کو اجاگر کریں گے جو وہ دنیا بھر میں عربی ثقافت کی نشر واشاعت اورعرب تہذیب و تمدن کو دنیا بھر سے جوڑنے کے سلسلے میں عربی زبان کے فروغ کے حوالے سے کر رہی ہے۔  
اس موقع پر عربی زبان سے متعلق ایک تجریدی نمائش بھی ہو گی جس میں 13 ملکوں کے 18 فنکار اپنی تخلیقات پیش کریں گے ۔  

شیئر: