Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی والوں میں میٹرومقبولیت حاصل نہ کرسکی

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی میٹرو کے سروے کے مطابق دہلی والوں میں میٹروکوئی خاص مقبولیت حاصل نہ کرسکی ۔ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کی ماہانہ تنخواہ 20ہزار 50ہزار کے درمیان ہے جبکہ صرف9.56فیصد لوگوں کی تنخواہ 50ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ہے۔ایک لاکھ سے زیادہ والے صرف1.67فیصد ہیں۔اس کے علاوہ شہر میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے جو سروے کرایا ہے اس میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی جن میں سے بیشتر کا کہنا تھا کہ وہ میٹروسے زیادہ سفر نہیں کرتے۔18.4فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں پر میٹروکیلئے آتے ہیں۔ایک خاتون مدھوتیواری نے کہا کہ روزانہ ہی یہ ٹرین بھری ہوتی ہے جہاں جگہ بھی نہیں ملتی اس لئے میں اپنی گاڑی سے آفس جاتی ہوں۔سروے سے یہ بھی پتہ چلا کہ کار رکھنے والے مڈل کلاس کے لوگ اپنے گھر سے منزل تک آرام سے سفر کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: