Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا

’اس مظاہرے سے دنیا کے کئی علاقوں میں قبلہ کے رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے آسمان پر کل جمعہ کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ فلکی مظاہرہ سائنسی دقت اور بصری حسن کو یکجا کرنے والا واقعہ ہے جو آسمانی اجسام کی حرکت اور زمینی مقامات کے درمیان ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔
جدہ میں فلکیاتی کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’یہ فلکی مظاہرہ آسمانی اجسام، خصوصاً چاند کی حرکت کے حسابات کی درستگی کی سائنسی تصدیق کا ایک طریقہ ہے جس سے اس کے مقام کی نہایت درست نشاندہی ممکن ہو جاتی ہے‘۔
’اس مظاہرے سے دنیا کے کئی علاقوں میں نہایت آسان طریقے سے قبلہ کے رخ کا تعین بھی کیا جا سکتا ہے‘۔

شیئر: