Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب، اسلامی سربراہ اجلاس اتوار کو قطر میں ہوگا

’اجلاس 14 سے 15 ستمبر کے دوران دار الحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
قطر کے دار الحکومت دوحہ میں اتوار کو ہنگامی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی حملے پر بحث کی جائے گی۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’قطر اتوار کو ہنگامی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے لیے وزرائے خارجہ کے ابتدائی اجلاس کی میزبانی کرے گا‘۔
’اس کے بعد ہنگامی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس ہوگا‘۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’یہ اجلاس 14 سے 15 ستمبر کے دوران دار الحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا جس میں قطر پر اسرائیلی حملے کے معاملے پر غور کیا جا ئے گا‘۔

شیئر: