Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

شہزادہ فہد نے تیما کلچرل سینٹر کا بھی افتتاح کیا (فوٹو، سبق نیوز)
گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے منگل کو ’تیما‘ کمشنری میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق تیما تبوک ریجن کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔ یہاں متعدد نئے ترقیاتی اورسہولیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جن کی مجموعی لاگت 500 ملین ریال سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔   
 شہزادہ فہد بن سلطان نے تبوک میں زیر تکیمل منصوبوں کا معائنہ کیا۔ جن میں وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور ، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور تبوک یونیورسٹی کے ماتحت ہے۔ 

تیما کلچرل سینٹر پر 90 لاکھ ریال سے زیادہ کی لاگت آئی (فوٹو، سبق نیوز)

تبوک یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الذیابی نے جامع پہنچنے پر گورنر تبوک کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تیما کے کمشنر سعد السدیری تیما بلدیاتی کونسل کے چیئرمین سلامہ البلوی ، ڈائریکٹر وزارت افرادی قوت تبوک  منیف بن ھابس الحربی بھی موجود تھے۔  
گورنر تبوک نے جن منصوبوں کا افتتاح کیا ان میں یونیورسٹی فیکلٹی کی ایک عمارت بھی شامل ہے جس پر 134 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ یہ کمپیوٹر ہال اور لیب پر مشتمل ہے۔ گورنر تبوک نے دفاتر کی عمارت ، نیٹ ورک بلڈنگ ، لائبریری ، تھیٹر اور ریستوران کا بھی افتتاح کیا ۔  
شہزادہ فہد نے تیما کلچرل سینٹر کا بھی افتتاح کیا جس پر 90 لاکھ ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے ۔  

شیئر: