Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر تبوک کو شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

ان منصوبوں کی کل لاگت 12.6 بلین ریال سے زیادہ ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں تبوک کے گورنر اور ترقیاتی کونسل کے چیئرمین شہزادہ فہد بن سلطان کو شہر میں ترقیاتی اور سروس منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان منصوبوں کی کل لاگت 12.6 بلین ریال سے زیادہ ہے۔
ان منصوبوں میں رہائش،نقل و حمل، ماحول اور زراعت سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔
تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے کہا کہ سعودی شہریوں نے حالیہ برسوں میں مملکت میں معیار کی تبدیلی دیکھی ہے۔
انہوں نے اس تبدیلی کو حاصل کرنے کے لیے سعودی قیادت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی۔
تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے مزید کہا کہ ملک سے باہر کے مبصر سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلی کو دیکھ سکتے ہیں۔
تبوک کے گورنر نے خاص طور پر قوم کی تعمیر کی کوششوں میں خواتین کے بہتر اور زیادہ موثر کردار پر روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ شہزادہ فہد بن سلطان 1987 سے گورنر تبوک کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ تبوک ٹورازم ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔

شیئر: