Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی منصوبے پر ہند کی مخالفت جاری

نئی دہلی .... چین نے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے ”ون بیلٹ، ون روڈ“ کا جو منصوبہ شروع کیا ہے اس پر ہندوستان فاصلہ رکھنے پر اصرار کررہا ہے۔ ہند نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ آیا وہ مئی میں بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اجلاس میں شریک ہوگا یا نہیں۔ دنیا کے کئی ممالک کے سربراہوں اور نمائندوں نے اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس منصوبے کا مقصد سڑکوں، ریلوے لائنوں اور بندرگاہوں کے ذریعے یورپ کو چین سے ملانا ہے۔ اس منصوبے سے تقریباً60ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ چین نے کہا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہند بھی اس منصوبے میں شریک ہو لیکن ہند ، پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) اور آزاد کشمیر و بلتستان پر چینی موقف کی وجہ سے اس منصوبے میں شرکت سے گریز کررہا ہے۔
 
 

شیئر: