Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکردگی اور فٹنس ثابت کردی،سلمان بٹ

لاہور... پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردگی اور فٹنس ثابت کر دی۔ سلیکٹرز سمجھتے ہیں کہ قومی ٹیم کیلئے اوپننگ بیٹسمین کی ضرورت ہے تو تیار ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم نے سرفراز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ میرا فوکس صرف کارکر گی دکھانے اور فٹنس پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انضمام الحق نے میڈیا سے میرے حوالے سے بات کی ہے۔ چیئرمین بورڈ شہر یار خان نے بھی میرا ذکر کیا ہے جس سے مجھے حوصلہ ملا ہے۔

 

شیئر: