Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمہ قیمتی تحائف دیکھ کر خوشی سے رونے لگی، ویڈیو وائرل

ملازمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے- (فوٹو المرصد)
ایک سعودی خاندان نے گھریلو ملازمہ کو قیمتی تحائف دے کر ششدر و حیران کر دیا- ملازمہ غیر معمولی تحائف دیکھ کر خوشی سے رونے لگی- اس نے کبھی سوچا تک نہ تھا کہ اس کے سعودی سپانسر (کفیل) اسے اتنے بھاری تحفے دیں گے- تحائف ملنے پر گھریلو ملازمہ کے جذبات پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-
المرصد کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ گھر کے دروازے سے داخل ہو رہی ہے- میز پر تحائف کا بڑا ڈبہ رکھا ہوا ہے- وہ یہ منظر دیکھ کر حیران بھی ہوئی اور پھر خوشی سے رونے لگی- اس نے تحائف کے ڈبے کھولے جو اسے بے حد پسند آئے- گھر کے  لوگوں نے اسے خوشیوں سے نہال کر دیا-
سوشل میڈیا صارفین گھریلو ملازمہ کے ردعمل پر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں- ان کا کہنا ہے کہ ’گھریلو ملازماؤں کی دلجوئی بڑی عبادت ہے- سب لوگوں کو اس کا خیال رکھنا چاہئے اور سعودی خاندان نے اپنی ملازمہ کے ساتھ جو کچھ کیا وہ قابل قدر ہے‘-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: