Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوطے کا ایلوس پریسلے کا ہیئر اسٹائل

لندن..... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو میں طوطے نے ممتاز پاپ اسٹار ایلوس پریسلے کا ہیئر اسٹائل اپنا کر زبردست مقبولیت اور شہرت حاصل کرلی ہے۔ وڈیو کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اجراءکے فوری بعد یہ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا کیونکہ کچھ دیر بعد ہی اسے10ہزار سے زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ بھی کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ طوطا کہاں کا رہنے والا ہے اور یہ وڈیو کہاں تیار ہوئی ہے۔ وڈیو میں ایلوس کے ہیئراسٹائل والے طوطے کے علاوہ ایک اور طوطا نظر آتا ہے جو اس کے قریب ہی موجود ہے اور شاید گانے بجانے اور موسیقی کا زیادہ شوقین ہے۔ وڈیو میں ایک شخص ان لوگوں کو ایلوس پریسلے کا مشہور گانا ”ظالم مت بنو“ سنا رہا ہے اور طوطا اسکی دھن پر اپنا سر ہلاتا اور گردن اور پورے جسم کو حرکت دیتا نظر آتا ہے۔ یہ طوطا موسیقی کا اتنا بڑا پرستار نظرآیا کہ وہ اپنے ساتھی طوطے کے خوبصورت ہیئر اسٹائل کو بھی توجہ کے قابل گرداننے کے لئے تیار نہیں تھا اور اپنی دھن میں مگن تھڑکتا نظرآتا ہے۔ وڈیو میں موجود دونوں طوطے سفید فام نسل کے ہیں جن میں سے ایک نے ایلوس پریسلے کا ہیئر اسٹائل اختیار کیا ہوا ہے۔ شاید طوطوں کی اس نسل سے ہے جنہیں ”شاہ طوطا“ کہاجاتا ہے کیونکہ ا ن کے سر پر تاج بھی ہوتا ہے۔ وڈیو میں موسیقی کا شوقین طوطا جس طرح ہیئر اسٹائل والے ساتھی سے بے نیاز نظر آتا ہے اسی طرح ہیئر اسٹائل والا طوطا اپنی دھن میں مگن اور ساتھی سے بے نیاز نظر آتا ہے یعنی دونوں ہی طوطے اپنے اسٹائل میں منفرد ہیں۔

شیئر: