Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 18 جنوری: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کے روز امریکی ڈالر کی قدر 26 پیسے کے اضافے کے بعد 176.18 روپے رہی۔ یہ گزشتہ روز پیر کو 175.98 روپے تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 240.28، سعودی ریال 46.95، اماراتی درہم 47.96، بحرینی دینار 467.30، کویتی دینار 582.80 اور عمانی ریال کی قیمت 458.21 روپے رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.5 اور قیمت فروخت 177.8 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 اور قیمت فروخت 241، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.4 اور قیمت فروخت 46.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 47.9 اور قیمت فروخت 48.4 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں