Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش

پاکستان کی حکومت نے انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں فیصلہ کن سفارتی مداخلت کرنے اور اعلیٰ قیادت کا مظاہرہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔
سنیچر کو حکومت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عالمی برادری نے انڈیا کی بلا اشتعال اور غیرقانونی جارحیت کو دیکھا جس نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو پامال کیا جس کی وجہ سے معصوم جانوں کا ضیاع ہوا۔
پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا۔ کشیدگی کے عروج پر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور انڈیا کے ساتھ سفارتی رابطے کیے، جس کی وجہ سے کشیدگی کم ہوئی اور جنگ بندی ہو گئی۔

شیئر: