سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس کے دوران پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور خطے کی سکیورٹی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور ترکیہ میں سعودی سفیر فہد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ او آئی سی کا اجلاس ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ہے، توقع ہے اجلاس کے شرکا اہم جغرافیائی چیلنجوں سے نمٹیں گے اور اہم ایشوز پر او آئی سی کے اجتماعی موقف کا اعادہ کیا جائے گا۔