Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان نے روسی موقف مسترد کردیا

کابل ... افغان حکومت نے ملک میں غیر ملکی فورسز کی موجودگی کے حوالے سے روس کے موقف کو مسترد کردیا ۔ افغانستان کیلئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی ضمیر قابلوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی فورسزکے انخلاءکے حوالے سے طالبان کا مطالبہ جائز اورمنصفانہ ہے۔ کابل میں جاری بیان میں افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کی تعیناتی اوراس حوالے سے معاہدے کوتنقید کا نشانہ بنائے یا اسے ڈکٹیٹ کرے۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ افغان قوم کا ہے اورافغان حکومت یہ فیصلہ کریں گی کہ اسے کیا کرنا چا ہئیے اورکیا نہیں۔

 

شیئر: