Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا میں مبتلا شخص بوسٹر ڈوز لگوا سکتا ہے؟ 

صحت یابی کے فوری بعد بوسٹر ڈوز لی جاسکتی ہے (فائل فوٹو: اے پی)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’بوسٹر ڈوز اور ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک میں کوئی فرق نہیں، سب ایک جیسی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ شخص کوئی بھی خوراک صحت یابی کے بعد لے سکتا ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ’کورونا وائرس میں مبتلا شخص ٹیسٹ کی تاریخ پر سات روز گزر جانے کے بعد صحت مند مانا جاتا ہے۔ صحت یابی کے فوری بعد بوسٹر ڈوز لی جاسکتی ہے۔‘ 
یاد رہے کہ وزارت صحت سے ایک شخص نے ٹوئٹر پر دریافت کیا تھا کہ کیا کورونا وائرس میں مبتلا شخص بوسٹر ڈوز لے سکتا ہے؟
قبل ازیں سعودی وزارت صحت  کے معاون سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 
السعودیہ ٹی وی چینل کے سپیشل پروگرام ’فی العلن‘ (سب کے سامنے) میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ہدایات اور احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔‘
ان کے مطابق ’صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک نئے مصدقہ کیسز اور سماجی مدافعتی نظام میں توازن نہ پیدا ہو۔ یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ویکسین لگوانے والوں کی تعداد مقررہ حد تک پہنچ جائے اور بچے ویکسین لگوا لیں۔‘
 

شیئر: