Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک بھی لینا ہوگی؟

مقرر ہدایات کی پابندی اور احتیاطی تدابیرکا اہتمام کیا جائے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت  کے معاون سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 
السعودیہ ٹی وی چینل کے سپیشل پروگرام ’فی العلن‘ (سب کے سامنے) میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ہدایات کی پابندی اوراحتیاطی تدابیرکا اہتمام کریں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’صورتحال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک نئے مصدقہ کیسز اور سماجی مدافعتی نظام میں توازن نہ پیدا ہو۔ یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ویکسین لگوانے والوں کی تعداد مقررہ حد تک پہنچ جائے اور بچے ویکسین لگوا لیں۔‘
ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا کہ ’ویکسین بچوں کے لیے بے ضرر اور موثر ہے۔ انہیں بڑوں کے مقابلے میں آدھی خوراک دی جاتی ہے۔ ان کے لیے صرف دو خوراکیں ضروری ہیں۔‘

شیئر: