Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا دعویٰ گمراہ کن، صعدہ میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا:عرب اتحاد

حوثیوں کی جانب سے جمعرات کو دعویٰ کیا گیا تھا کہ صعدہ میں جیل پر فضائی حملہ کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
یمن کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے کوشاں اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جہاں پر حملہ کیا گیا وہ حوثیوں کا سپیشل کیمپ تھا، جو کہ قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔
 حوثیوں کی جانب سے جمعرات کو دعویٰ کیا گیا تھا کہ پچھلے ہفتے صعدہ میں جیل پر فضائی حملے میں 90 کے قریب افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
المالکی نے واقعات کے بارے میں تحقیقات کرنے والی ٹیم کی 27 جنوری کو جاری ہونے والی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا، جو کہ تحقیقات کے بعد جاری کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ فورسز کمانڈ کے مطابق اس علاقے میں چار مقامات کی جیلوں کے طور پر نشاندہی ہوئی ہے جن میں سے ایک بھی صعدہ میں واقع نہیں ہے، تمام مقامات وہ ہیں جن کو حوثی دہشت گرد بارڈر کے دونوں طرف حملوں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
اتحاد کی جانب سے جس مقام کو فضائی حملے نشانہ گیا اس کے قریب ترین جیل بھی اس سے ایک اعشاریہ آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
المالکی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’حوثیوں کی جانب سے اپنے میڈیا میں جو کچھ پھیلایا جا رہا ہے وہ لوگوں کرنے کی کوشش ہے۔ مقام کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا کر وہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی ہمدردی سمیٹنا چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے یقین دلایا کہ جوائنٹ فورسز کمانڈ ہدف کے حوالے سے معیارات کا خیال رکھتی ہے۔
اتحاد کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے وہ اقوام متحدہ کے حکام اور اس کے انسانی امور سے متعلق ادارے کے حکام کو مزید تفصیلات بتانے کے لیے تیار ہے۔
المالکی کے مطابق ’دہشت گرد حوثی ملیشیا فوجی مقامات پر عام لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی مکمل طور پر ذمہ دار رہے۔‘
حالیہ ہفتوں کے دوران لڑائی کی شدت اور فضائی حملوں میں اضافہ ہوا، جن کے بارے میں اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ ان میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک نے متحدہ عرب امارات اور پڑوسی سعودی عرب پر سرحد پار سے حملے تیز کر دیے ہیں۔

شیئر: