Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں حوثی میزائلوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے والوں کو طلب کر لیا گیا

’مذکورہ واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے شیئر کرنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے‘ (فوٹو: الامارات الیوم)
اماراتی پبلک پراسیکیوشن نے گزشتہ پیر کو حوثی میزائلوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے متعدد افراد کو طلب کرلیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’اس طرح کی ویڈیوز حساس تنصیبات اور عسکری اداروں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی سرگرمی کا انسداد کیا جائے گا۔‘
ادارے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے شیئر کرنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے جس کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو حوثی ملیشیا نے ابوظبی میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے امریکی ساخت پیٹریاٹ میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

شیئر: