Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی حدود میں شدید سردی کی لہر، سکول بدستور صبح 9 بجے کھلیں گے

سکولوں کے اوقات میں تبدیلی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ تعلیم کے ریجنل ادارے کی جانب سے شمالی حدود میں جاری سردی کی شدید لہر کے باعث ریجن کےسکولوں کے اوقات میں تاخیر پرعمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق شمالی حدود کے ادارہ تعلیم کی جانب سے سکولز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ موسم سرما کے لیے سکولوں کے اوقات میں جو تبدیلی کی گئی ہے اسے جاری رکھا جائے۔ 
 اوقات میں تبدیلی کا مقصد  طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ شدید سردی کی وجہ سے انہیں صبح سویرے آنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
سکول اب صبح 7 کے بجائے 9 بجے سے شروع ہوگا۔ اوقات میں تبدیلی پرعمل درآمد اتوار سے کیا جائے گا جو منگل تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیاجائے گا۔
محکمہ تعلیم کے ریجنل اداروں کی جانب سے مزید کہا گیا کہ طلبہ کے والدین اور سرپرست موسمی حالات پرنظررکھیں۔ علاوہ ازیں اگر ان کےبچے کی صحت متاثر ہے تو وہ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔ 
واضح رہے وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت کے ان علاقوں میں جہاں سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ طلبہ کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

شیئر: