Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 2 فروری کو پاکستانی روپے کا ایکسچینج ریٹ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 176.41 روپے رہی. (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکی ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 176.41 روپے رہی جو گزشتہ روز 176.43 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 238.84، سعودی ریال 47.02، اماراتی درہم 48.02، کویتی دینار 583.09، عمانی ریال 458.20، بحرینی دینار 467.93، اور یورو کا شرح تبادلہ 199.11 روپے رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.7 اور قیمت فروخت 179، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.8 اور قیمت فروخت 47.3، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.7 اور قیمت فروخت 49.3 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں