Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کی کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت

اختتامی تقریب بدھ کو کیمل کلب میں منعقد ہوئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان  بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کی سرپرستی کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اختتامی تقریب بدھ کو کیمل کلب میں منعقد ہوئی ہے۔  
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الصیاھد میں کیمل کلب پہنچنے تو وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے خیر مقدم کیا۔

ولی عہد کے خیر مقدم کے لیے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

ولی عہد کے ہمراہ وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، نائب گورنر ریاض شہزادہ حمد بن عبدالرحمن اور وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بھی تھے۔
 کیمل کلب کے چیئرمین فہد بن فلاح بن حثلین نے استقبالیہ خطاب میں مملکت میں اونٹوں کی افزائش اور ان کی دیکھ بھال کے  حوالے سے غیرمعمولی سرپرستی پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ 
فہد بن فلاح بن حثلین نے جزیرہ عرب میں اونٹوں کی تاریخ، بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی اونٹوں سے دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آباؤ اجداد کی ریاست کو آزاد کرانے والے معرکوں میں اونٹوں سے بڑی مدد لی گئی تھی۔ 

ونٹوں کی دوڑ جیتنے والوں کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ دیا گیا(فوٹو ایس پی اے) 

شہزادہ محمد بن سلمان نے اونٹوں کی دوڑ کا فیصلہ کرنے والی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلمان اور اقتصادی کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالرحمن بن خالد کو اعزاز دیے۔ اونٹوں کی دوڑ جیتنے والوں کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ دیا گیا۔ 
تقریب میں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، مشیر ایوان شاہی شہزادہ بندر بن خالد الفیصل، شاہی خاندان کی اہم شخصیات، وزرا اور اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ 

شیئر: