Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، طالبان کو اسٹراٹیجک اثاثہ سمجھتا ہے، اولسن

واشنگٹن ....پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق نمائندے رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو اپنا خصوصی اسٹراٹیجک اثاثہ سمجھتا ہے اور وہ اس اثاثے کو ہاتھ سے کسی طور جانے دینے کیلئے تیار نہیں۔ اوباما دور میں اس پر دبائو بھی ڈالا گیا تاہم کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ واشنگٹن میں افغانستان اور پاکستان کے بارے میں ایک تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان طالبان کی حمایت کرتا رہیگا تاہم پاکستان کی افغان پالیسی ہند کے جغرافیائی اسٹراٹیجک معاملات کے منافی اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ہند کو خطرہ سمجھتی ہے۔ امریکہ جو بھی پالیسی بنائے اس میں جذبات کا بھی لحاظ رکھنا چاہئے۔ میرا نہیں خیال کہ امریکہ پاکستان کو اپنے اہم اسٹراٹیجک خیالات میں تبدیلی پر قائل کرسکے گا۔ آپ اسے کم اہم معاملات پر قائل کرسکتے ہیں جہاں تک بنیادی اسٹراٹیجک معاملے کا تعلق ہے پاکستان پر ہمارا دبائومحدود ہے۔

شیئر: