Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام ، 3 افراد گرفتار

جدہ بندرگاہ پرآنے والا سامان پلاسٹک کے دستانوں پرمشتمل تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی کسٹم اتھارٹی نے جدہ اور ضبا کی بندرگاہوں پرمنشیات اسمگل کرنے کی دوکوششوں کو ناکام بناتے ہوئے لاکھ نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں۔
سبق نیوز نے زکوۃ کسٹم اورٹیکس اتھارٹی کے ٹوئٹرپرجاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جدہ کی بندرگاہ پربیرون ملک سے آنے والی ایک شپمنٹ جوپلاسٹک کے دستانوں پرمشتمل تھی کا باریک بینی سے جائزہ لیا تو اس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں۔
اسمگلروں نے نشہ آورگولیوں کے پیکٹس کو دستانوں کے کارٹنز میں پیک کیا تھا۔ کارٹنز سے برآمد ہونے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 20 لاکھ 60 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

دوسری شپمنٹ میں نشہ آورگولیاں ٹرک کے ٹائرمیں چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)

منشیات اسمگل کرنے کی دوسری کوشش کسٹم اہلکاروں نے ’ضبا‘ کی بندرگاہ پرناکام بنائی۔ دوسری شپمنٹ ’ مالٹے‘  کی تھی جن کے کارٹنز ٹرالر پرلوڈ تھے۔
کسٹم اہلکاروں نے تربیت یافتہ کتوں کے ذریعے ٹرک کے اسپیئروھیل میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں ٹرک کے اسپیئروھیل میں بنائے گئے خفیہ خانے میں رکھی نشہ آورگولیوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 926 تھی۔
محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے تینوں افراد کو حراست میں لے لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے

شیئر: