Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 34فیصد کھانا ضائع کیا جاتا ہے، النعیثر

جدہ: سعودی عرب میں 34فیصد کھانا ضائع کیا جاتاہے۔ ایک فرد سالانہ250کلو کھانا ضائع کردیتاہے۔ یہ بات خیراتی کمیٹی ”اطعام“ کے سربراہ عبد العزیز النغیثر نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی خاندان روزانہ 8ملین افراد کے لئے کافی ہوجانے والا کھانا ضائع کردیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں ہر3.5سیکنڈ میں ایک انسان بھوک سے مرجاتاہے۔ بھوک سے مرنے والوں میں سے زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔ سعودی عرب میں 64فیصد پھل ضائع ہوجاتے ہیں۔ سعودی خاندان اپنی ضرورت سے زیادہ غذائی اشیاءخریدتے ہیں۔ آٹے سے بنی ہوئی غذائی اشیاءمیں سے 30فیصد جبکہ چاول میں سے 30فیصد ضائع کیا جاتاہے۔ سعودی خاندان اپنی آمدنی کا 26فیصد کھانے پر صرف کرتا ہے۔ سعودی عرب میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنی ضرورت کے مطابق اشیاءخریدیں اور بچ جانے والا کھانا ضائع نہ کریں۔ مملکت میں اس وقت کئی خیراتی تنظیمیں بچ جانے والا کھانا مستحقین تک پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔ 
 
 

شیئر: