Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 رینکنگ، کوہلی،عمران طاہر اور شکیب سرفہرست

 دبئی ... آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویراٹ کوہلی، بولرز میں عمران طاہر اور آل راونڈرز میں شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ کوشل پریرا 18 درجے سے 48ویں سے 32ویں نمبر پر آ گئے۔ تمیم اقبال 4 درجے تنزلی کے بعد 41ویں نمبر پر چلے گئے۔ بولرز میں مستفیض الرحمان 3 درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے۔مشرفی مرتضیٰ کا 36ویں پوزیشن کے ساتھ کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔ تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں کی ابتدائی 10 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آل راونڈرز میں شکیب الحسن پہلے، گلین میکسویل دوسرے اور محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

شیئر: