Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:75فیصد بچے روزانہ5گھنٹے انٹرنیٹ پر صرف کرتے ہیں

جدہ: سعودی عرب میں 75فیصد بچے5گھنٹے روزانہ انٹر نیٹ پر صرف کرتے ہیں۔ کنگ عبد العزیز یونیورسٹی کے ماہرین کے سروے کے مطابق ماہرین نے سعودی عرب کے 22شہروں اور کمشنریوں میں سروے کرکے معلوم کیا ہے کہ 75فیصد بچے والدین کی نگرانی کے بغیر انٹرنیٹ دیکھتے ہیں۔ دن کا زیادہ تر حصہ اسمارٹ فونز، آئی پیڈ اور ٹیبلیٹ پر صرف کرنے والے بچوں میں کئی معاشرتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دن کا بیشتر حصہ صرف کرنے والے بچوں میں موٹاپا، کھانے کی اشتہا کا فقدان، کنارہ کشی اور جسمانی حرکت کا فقدان پایا جاتا ہے۔ گیمز کے عادی بچوں میں جرائم کا رحجان بھی پیدا ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ دن میں 120منٹ انٹر نیٹ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ بچے والدین کی نگرانی میں انٹر نیٹ دیکھیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: