Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، محمد نبی

ممبئی... افغان ٹیم کے اسٹار آل راﺅنڈر محمد نبی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔آئی پی ایل ہمارے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ عمدہ پرفارم کر کے دنیا پر ثابت کریں گے کہ افغان کھلاڑی بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد نبی آئی پی ایل میں دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوالٹی بلے باز اور بولرز ہیں۔ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی شاندار ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ اب ہماری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولتوں کی کمی سے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے افغانستان میں کھیلنا بہت مشکل ہے۔ افغان کرکٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں لیکن سہولتوںکی عدم دستیابی کے باعث وہ آگے نہیں آ پاتے ۔
 

 

شیئر: